ایرانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پربند
تہران ،15جنوری (ہ س )۔ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی، صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے دی جائے گی۔سوا دو گھنٹے کے لیے جاری ایڈوائزری کو مزید 3 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا، پاکستانی وقت صبح
ایرانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پربند


تہران ،15جنوری (ہ س )۔ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی، صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے دی جائے گی۔سوا دو گھنٹے کے لیے جاری ایڈوائزری کو مزید 3 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا، پاکستانی وقت صبح ساڑھے 8 بجے تک مؤثر رہے گی۔

ادھر ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے سبب امریکہ کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ایران پر امریکی حملے کا خطرہ نہ ٹل سکا، امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے بھی اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔جرمنی نے اپنے طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کاحکم دے چکی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بمبار طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande