
برلن ،15جنوری (ہ س )۔
جرمن ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق جرمن ایئر لائن کے مطابق اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک بند رہیں گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دے چکی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ