وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا
نئی دہلی، 14 جنوری (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہندوستانی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وہاں جاری پیش رفت کے پیش نظر، اگلے نوٹس تک ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ وزارت خارجہ نے اس سے قبل 5 جنوری کو بھی اسی طرح کی ایڈوائزر
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: وزارت خارجہ


نئی دہلی، 14 جنوری (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہندوستانی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وہاں جاری پیش رفت کے پیش نظر، اگلے نوٹس تک ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ وزارت خارجہ نے اس سے قبل 5 جنوری کو بھی اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی تھی۔

دریں اثنا ہندوستانی سفارت خانے نے ایران میں رہنے والے ہندوستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔ سفارت خانے نے کہا،’ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، فی الحال ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں (طلبائ، زائرین، کاروباری افراد اور سیاح) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تجارتی پروازوں سمیت دستیاب نقل و حمل کے طریقوں سے ایران چھوڑ دیں۔

سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور احتجاجی مقامات سے گریز کریں۔ ہندوستانیوں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سفری دستاویزات تیار رکھیں اور مدد کے لیے ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔

ہندوستانی سفارت خانے کے ہنگامی رابطہ ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں: موبائل نمبر: +989128109115؛ +989128109109; +989128109102; +989932179359۔ ای میل: cons.tehran@mea.gov.in۔ ایران میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفارت خانے میں رجسٹر ہوں۔ اس لنک ( https://www.meaers.com/request/home ) پر ایسا کریں۔قابل ذکر ہے کہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے ایران میں مہنگائی مخالف مظاہرے اب حکومت مخالف مظاہروں میں بدل چکے ہیں۔ حکومتی کریک ڈاو¿ن کے باعث مظاہرین کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande