مکر سنکرانتی پر ایس پی کارکنوں نے پی ڈی اے لکھی پتنگیں اڑا کر سیاسی پیغام دیا
۔رویداس گھاٹ پر جمع کارکنوں نے پتنگوں پر لکھا، ”بدلنے کو سرکار، پی ڈی اے تیار“ وارانسی، 14 جنوری (ہ س) ۔سماج وادی پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے اتر پردیش کے مذہبی شہر وارانسی میں تبدیلی کا پیغام دینا شروع کر دیا ہے۔ مکر سنکرانتی تہوار کے موقع پ
UP-VNS-KITES-WITH-PDA-WRITTEN


۔رویداس گھاٹ پر جمع کارکنوں نے پتنگوں پر لکھا، ”بدلنے کو سرکار، پی ڈی اے تیار“

وارانسی، 14 جنوری (ہ س) ۔سماج وادی پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے اتر پردیش کے مذہبی شہر وارانسی میں تبدیلی کا پیغام دینا شروع کر دیا ہے۔ مکر سنکرانتی تہوار کے موقع پر بدھ کوپتنگ بازی کے دوران سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے’پی ڈی اے ‘ لکھی پتنگیں اڑا کر اس کا پیغام دیا۔

رویداس گھاٹ پر دوپہر جمع ہوئے ایس پی کارکنان نے پارٹی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے ’بدلنے کو سرکار، پی ڈی اے ہے تیار‘لکھی پتنگیں اڑائیں۔

بنارسی انداز میں پتنگ بازی کے مزے کے درمیان کارکنوں نے اس خصوصی پتنگ کو کھلے نیلے آسمان پر اڑایا۔ نوجوان پارٹی کارکن پردیپ یادو نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ پی ڈی اے کے تعلق سے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سوچ کو توسیع دے کر ہم تمام کارکنوں نے یہ خصوصی پتنگ تیار کرائی۔ اس پتنگ کو سب سے پہلے قومی صدر اکھلیش یادو کو لکھنو¿ دفتر میں پیش کیا گیا۔ اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اس کام کے لئے سوشل میڈیا کی مدد لینے کی بات کہی۔ان کی اس ہدایت پر پی ڈی اے پتنگ کے ذریعہ تبدیلی کے پیغام کی پوری ریاست میں تشہیر کی جا رہی ہے۔

پردیپ یادو نے بتایا کہ ان پتنگوں کو پارٹی کارکنوں میں تقسیم کیا گیا۔ پارٹی صدر نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر اس پتنگ کی تصویر شیئر کی اور مکر سنکرانتی کے موقع پر پوری ریاست کو مبارکباد دی۔ پارٹی کے دیگر کارکنوں نے کہا کہ مکر سنکرانتی اتحاد اور بھائی چارے کی علامت بھی ہے۔ اس دن پتنگ اڑانا پرانی روایت ہے، جسے ایس پی کارکنان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اسے اپنے سیاسی پیغام کے ساتھ جوڑ کر پارٹی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande