امریکا نے مصر، لبنان اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا
واشنگٹن،14جنوری(ہ س)۔ امریکا نے مصر، لبنان، اردن میں سرگرم مسلم برادر تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے۔’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے مصر اور اردن کی مسلم براد
امریکا نے مصر، لبنان اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا


واشنگٹن،14جنوری(ہ س)۔

امریکا نے مصر، لبنان، اردن میں سرگرم مسلم برادر تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے۔’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے مصر اور اردن کی مسلم برادر تنظیموں کو ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ جبکہ امریکی محکمہ? خارجہ نے لبنان کی تنظیم ’الجماعة الاسلامیہ‘ کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ (ایف ٹی او) کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ان تنظیموں پر فلسطینی تنظیم حماس کی حمایت اور ’اسرائیلی مفادات کے خلاف سرگرمیوں‘ کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ مسلم برادر تنظیمیں بظاہر فلاحی اور سیاسی تنظیمیں بن کر کام کرتی ہیں مگر پس پردہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتی ہیں۔مصر کی مسلم برادر تنظیم کے قائم مقام سربراہ صلاح عبدالحق نے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم تمام قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔اِن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل کے دباو¿ کا نتیجہ ہے اور اس کے پیچھے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔امریکی پابندیوں کے تحت ان تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنا غیر قانونی ہوگا، ان تنظیموں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور ایف ٹی او قرار دی گئی تنظیم کے ارکان کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ مسلم برادر تنظیم 1928ءمیں مصر میں قائم ہوئی تھی اور اس کی شاخیں مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں موجود ہیں۔ لبنان میں ’الجماعة الاسلامیہ‘ پارلیمان میں نمائندگی رکھتی ہے جبکہ اردن میں اس کی سیاسی جماعت اسلامی ایکشن فرنٹ نے 2024ءکے انتخابات میں 31 نشستیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب مص سے مسلم برادر تنظیم پر پابندی ہے اور حکومت نے اس کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔ مصر کی وزارتِ خارجہ نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔لبنانی تنظیم الجماعة الاسلامیہ نے امریکی فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا لبنان میں کوئی قانونی اثر نہیں ہوگا اور امریکا کا یہ اقدام اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دیتا ہے۔امریکا میں اس فیصلے کے بعد ٹیکساس اور فلوریڈا کی ریاستی حکومتوں نے بھی مسلم سول رائٹس تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کو مسلم برادر تنظیم کے ساتھ دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande