وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026 میں شامل ہوں گے
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026 میں شامل ہوں گے ۔ اے آئی-پر مبنی حکمرانی اور معاشی تبدیلی کے لیے ریاست کا روڈ میپ پیش ہوگا ۔ ریاست کی اسپیس ٹیک پالیسی لانچ ہوگی بھوپال، 14 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو )فائل فوٹو(


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026 میں شامل ہوں گے

۔ اے آئی-پر مبنی حکمرانی اور معاشی تبدیلی کے لیے ریاست کا روڈ میپ پیش ہوگا

۔ ریاست کی اسپیس ٹیک پالیسی لانچ ہوگی

بھوپال، 14 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو جمعرات، 15 جنوری کو دارالحکومت بھوپال میں ’مدھیہ پردیش ریجنل اے آئی امپیکٹ کانفرنس-2026‘ میں اے آئی پر مبنی حکمرانی اور معاشی تبدیلی کے لیے مدھیہ پردیش کے اسٹریٹجک روڈ میپ کو پیش کریں گے۔ یہ کانفرنس ’اے آئی اینبلڈ گورننس فار این ایمپاورڈ بھارت‘ کی تھیم پر سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے ذریعے انڈیا اے آئی مشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سے اے آئی پر مبنی حکمرانی، تکنیک اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلیمی اور صنعتی تال میل کو فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ریاستی حکومت اے آئی کو شہری مرکوز، شفاف اور موثر حکمرانی کی بنیاد کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے۔

رابطہ عامہ افسر جوہی شریواستو نے بدھ کو بتایا کہ کانفرنس میں مدھیہ پردیش ’انوویشن ایکسپو‘ کا آغاز بھی کیا جائے گا، جس میں انڈیا اے آئی پیویلین، مدھیہ پردیش پیویلین، اسٹارٹ اپ شو-کیس، ہیکاتھون ایرینا اور اسٹارٹ اپ مقابلہ شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں مرکزی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور سی ای او انڈیا اے آئی ابھیشیک سنگھ اور آئی آئی ٹی اندور کے ڈائریکٹر سھاس ایس جوشی خطاب کریں گے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری سائنس اور ٹیکنالوجی سنجے دوبے کے ذریعے ’’اے آئی فار پیپل، پلینٹ اینڈ پروگریس - مدھیہ پردیش روڈ میپ ٹو امپیکٹ‘‘ پر ریاست کا اہم اے آئی ویژن پیش کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری انوراگ جین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں اسپیس ٹیک پالیسی لانچ ہوگی، مختلف مفاہمت ناموں اور انوویشن و نوجوان اے آئی پہل سے متعلق اہم اعلانات کیے جائیں گے۔

کانفرنس میں تین اعلیٰ سطحی تھیمیٹک سیشن - ’ٹیکنالوجی لیڈ گورننس فار آل‘، ’اے آئی فار اکنامک گروتھ اینڈ سوشل گڈ‘ اور ’ریزیلینس، انوویشن اینڈ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر‘ منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں ڈیجیٹل انڈیا- بھاشنی، یو آئی ڈی اے آئی، این ای پی ڈی، مختلف ریاستی حکومتوں اور گوگل، مائیکروسافٹ، ڈیلوائٹ اور ای وائی جیسی اہم تنظیموں کے ماہرین اپنے خیالات شیئر کریں گے۔ ساتھ ہی ایم پی انوٹیک اسٹارٹ اپ پچ کنٹیسٹ اور اجین مہاکمبھ ہیکاتھون کے فاتحین کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

یہ کانفرنس انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ-2026 کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ-2026 کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے فرانس اے آئی ایکشن سمٹ میں کیا گیا تھا۔ کانفرنس کا انعقاد 16 سے 20 فروری 2026 تک نئی دہلی میں کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande