
رانچی، 14 جنوری (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں بدھ کو شدید سردی کا اثر دیکھنے کو ملا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، گملا ریاست کا سرد ترین ضلع رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ یہ معلومات محکمہ موسمیات نے فراہم کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے شمال مغربی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں الگ الگ علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اس کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب سے شمال کی طرف ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ،جس سے ریاست بھر میں سردی کی لہرمحسوس کی جا رہی ہے۔ اگلے تین دنوں تک درجہ حرارت میں خاطر خواہ اضافے کی توقع نہیں ہے تاہم اگلے دو دنوں میں اس میں بتدریج دو سے تین ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چائباسا میں 27.4 ڈگری سیلسیس اور گملا میں سب سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
بدھ کے روز صبح سے ہی رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں موسم صاف رہا، لیکن دن بھر ہلکی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، جس کی وجہ سے سردی کا احساس برقرار رہا۔
رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 8.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ 25.6 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 9.4 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں 25 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 4.7 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں 24.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 6.5 ڈگری سیلسیس جبکہ چائباسا میں زیادہ سے زیادہ 27.4ڈگری سیلسیس اور کم از کم 7.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد