
۔واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی
گروگرام، 14 جنوری (ہ س)۔ سڑک کے بیچوں- بیچ گاڑیوں سے اسٹنٹ بازی کرکے اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا رجحان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ایک طرف ٹریفک پولیس آئے روز لوگوں کو ٹریفک قوانین کی تعلیم دے رہی ہے تو دوسری طرف ایسے اسٹنٹ باز پولیس کی کوششوں کی نفی کرتے ہیں۔ اسٹنٹ بازی کے حال ہی میں وائرل ہونے والے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھ اسٹنٹ بازوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان سندیپ کمار نے بدھ کو بتایا کہ ملزم کے ذریعہ اسٹنٹ بازی کے لیے استعمال کی گئی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ کھیڑکی کے علاقے سیکٹر 85 میں اسکارپیو کار میں سوار نوجوانوں نے سڑک کے درمیان کار کی چھت پر خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ یہاں تک کہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں بھی ڈالا۔ ان کی اس حرکت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ اپنی خود کی اور اور دیگر راہگیروں کی جان کوخطرے میں ڈالنے کی سنگین لاپرواہی کے پیش نظر گروگرام پولیس نے 12 جنوری 2026 کو کھیڑکی دولہ پولیس اسٹیشن میں اسٹنٹبازوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے اب چھ اسٹنٹ بازوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت شوکین، منیش، لوکیش، سبھاش، وکاس اور سلیم کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمین میں سے پانچ بھیوانی ضلع کے الکھ پورہ گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ ملزم سلیم ضلع حصار کے گاو¿ں سلکھنی کا رہنے والا ہے۔
ملزم سے پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم شوکین دولت آباد میں بلڈنگ میٹریل کا کاروبار کرتا ہے۔ دیگر ملزمان بھی تعمیراتی سامان کا کام کرتے ہیں۔ ملزم لوکیش دہلی کے وزیر پور میں بلڈنگ میٹریل کا کام کرتا ہے۔ وہاں سے وہ پارٹی کرنے کے بعد شوکین کی گاڑی میں دولت باغ میں اس کی بلڈنگ میٹریل کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایکسپریس وے پر اسٹنٹ بازی کی ۔ پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی اسکارپیو برآمد کر لی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد