سلطان پور میں ڈمپر کی زد میں آکر لڑکی جاں بحق
سلطان پور، 14 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے دھنپت گنج تھانہ علاقہ میں واقع پیپرگاو¿ں میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر ایک نوجوان خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مشتعل کنبہ کے افراد اور مقامی گاو¿ں والوں نے معاوضے اور قصورواروں کے خ
ACCIDENT-DEATH-IN-SULTANPUR


سلطان پور، 14 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع کے دھنپت گنج تھانہ علاقہ میں واقع پیپرگاو¿ں میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر ایک نوجوان خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مشتعل کنبہ کے افراد اور مقامی گاو¿ں والوں نے معاوضے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک جام کر دیا۔

دھنپت گنج تھانہ علاقہ کے تحت پیپرگاو¿ں میں بدھ کو تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر روپا (22) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسٹیشن انچارج دھرمیندر کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کی ۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے اور مظاہرین کو منانے کی کوشش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande