سابرمتی میں پتنگ میلہ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ہنومان کی پتنگ اڑائی
احمد آباد، 12 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابرمتی آشرم میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا استقبال کیا، جو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماو¿ں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی اور نظریات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر
پتنگ


احمد آباد، 12 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابرمتی آشرم میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا استقبال کیا، جو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماو¿ں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی اور نظریات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز اس کے بعد سابرمتی ریور فرنٹ پر روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول 2026 میں شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے روایتی انداز میں پتنگیں اڑا کر میلے کا مزہ لیا۔ تہوار کے دوران، وزیر

اعظم نریندر مودی اور چانسلر مرز نے بھگوان ہنومان کی تصویر کشی اور آپریشن سندور کے الفاظ والی پتنگ اڑائی۔

قابل ذکر ہے کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہندوستان-جرمنی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مذاکرات بھی طے ہیں جس کے دوران اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوو¿ں پر بات چیت متوقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande