ادھمپور پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
ادھمپور پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جموں، 12 جنوری (ہ س)۔ ادھم پور ضلع میں پولیس نے معمول کی ٹریفک چیکنگ کے دوران چنینی کے مقام پر تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی جموں سرینگر قومی
Drug peddler


ادھمپور پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

جموں، 12 جنوری (ہ س)۔ ادھم پور ضلع میں پولیس نے معمول کی ٹریفک چیکنگ کے دوران چنینی کے مقام پر تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر انجام دی گئی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن چنینی کی ایک ٹیم نے موٹر شیڈ ناکہ چنینی کے نزدیک جموں سے سرینگر کی جانب جا رہی ایک ماروتی سوزوکی ویگن آر ٹیکسی کو تلاشی کے لیے روکا۔ دورانِ چیکنگ گاڑی کے ڈرائیور نے اپنی شناخت شکیل احمد صوفی ولد عبدالرشید صوفی سکنی زینکوٹ، سرینگر کے طور پر ظاہر کی۔

حکام کے مطابق ڈرائیور کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ اس کے بعد گاڑی میں سوار دو دیگر افراد، نور محمد ولد عبدالرحمٰن سکنہ زینکوٹ، سرینگر اور جنید فیاض ولد فیاض احمد شیخ سکنہ شاہی ہمدان لین، سرینگر کی تلاشی لینے پر بھی ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران تینوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 8.29 گرام ہیروئن ضبط کی گئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تینوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ منشیات کی اس کھیپ کے ماخذ کا پتہ لگانے اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث کسی بڑے نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande