
نئی دہلی، 12 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے سبز نشان پر چھلانگ لگاکر سبز نشان میں پہنچ گئے لیکن تھوڑی دیر بعد فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ دونوں انڈیکس دوبارہ سرخ نشان میں غوطہ لگا گئے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، صبح 10:15 بجے، سینسیکس 0.57 فیصد اور نفٹی 0.49 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شروعاتی پہلے گھنٹے کا کاروبار ہونے کےبعد حصص بازار بڑے شیئروں میں ایچ ڈی ایف سی لائف، ٹرینٹ لمیٹڈ، ایس بی آئی لائف انشورنس، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور ہندوستان یونی لیور 1.69فیصد سے 0.41فیصد تک کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ جبکہ میکس ہیلتھ کیئر، اپولو ہاسپٹلز، اڈانی پورٹس، ایٹرنل اور لارسن اینڈ ٹوبرو 2.02فیصد سے 1.06فیصد تک کے خسارے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔
اب تک کے کاروبار میں ، اسٹاک مارکیٹ میں 2,696 شیئروں میںایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 595 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 2101 شیئرز خسارے کےساتھ شرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 8 حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 22 شیئر سرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 16 شیئرسبز نشان میں اور 34 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 140.93 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 83435.31 پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس ابتدائی سطح سے 180 پوائنٹس سے زیادہ کی چھلانگ لگا کر سبزنشان میں 83617.53 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، مارکیٹ میں جلد ہی فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس 500 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 83043.45 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے بعد، خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی پوزیشن میں معمولی بہتری آئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان تجارت کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس 476.37 پوائنٹس پھسل گیا اور صبحسوا دس بجے 83099.87 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح آج این ایس ای نفٹی بھی 14.25 پوائنٹ گر کر 25669.05 پر کھلا۔
مارکیٹ کھلتے ہی، انڈیکس 25700.95 تک جا پہنچا۔ تاہم، جلد ہی فروخت کے دباؤ نے انڈیکس کو سرخ رنگ میں چلادیا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے، نفٹی ٹریڈنگ کے پہلے 15 منٹ میں 150 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 25,529.05 پر آ گیا۔ اس کے بعد، خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی پوزیشن میں معمولی بہتری آئی۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان تجارت کے ایک ابتدائی گھنٹے کے بعد، نفٹی صبح سوا دس بجے 126.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25556.60 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 604.72 پوائنٹس یعنی0. 72 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 83576.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ نفٹی نے جمعہ کے کاروباری دن کو 193.55 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد کی کمی کے ساتھ 25683.30 پر ختم کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد