تاریخ کے آئینے میں 12 جنوری: سوامی وویکانند - انسانیت، قوم اور نوجوانوں کی طاقت کے سرچشمہ
سوامی وویکانند کا نام ہندوستانی تاریخ میں ایک عظیم عالم، سنیاسی اور سماجی مصلح کے طور پر درج ہے، جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنا سب سے بڑا مذہب مانا۔ وہ نہ صرف روحانی گرو تھے، بلکہ ایسے مفکر بھی تھے جنہوں نے ہندوستان کو خود داری اور خود اعتمادی کا
سوامی وویکانند۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


سوامی وویکانند کا نام ہندوستانی تاریخ میں ایک عظیم عالم، سنیاسی اور سماجی مصلح کے طور پر درج ہے، جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنا سب سے بڑا مذہب مانا۔ وہ نہ صرف روحانی گرو تھے، بلکہ ایسے مفکر بھی تھے جنہوں نے ہندوستان کو خود داری اور خود اعتمادی کا پیغام دیا۔ امریکہ کے شکاگو میں منعقدہ ’وشو دھرم سبھا‘ (ورلڈ پارلیمنٹ آف ریلیجنز) میں دی گئی ان کی تاریخی اور روانی سے بھرپور تقریر نے انہیں بین الاقوامی شناخت دلائی اور دنیا کو ہندوستانی ثقافت، ویدانت اور رواداری سے روشناس کرایا۔

سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو بنگال میں ہوئی تھی۔ ان کا اصل نام نریندر ناتھ دت تھا۔ وہ اپنی پرجوش، بے خوف اور ترغیب دینے والی تقریروں کے سبب خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان انتہائی مقبول ہوئے۔ وہ نوجوانوں کو قوم کی سب سے بڑی طاقت مانتے تھے اور انہیں خود اعتمادی، کردار سازی اور عمل پیرا ہونے کا پیغام دیتے تھے۔ اسی سبب ان کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں ’قومی یوم نوجوان‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انسانی خدمت اور پرہیزگاری کو منظم شکل دینے کے مقصد سے سوامی وویکانند نے سال 1897 میں رام کرشن مشن کا قیام عمل میں لایا۔ اس مشن کا نام انہوں نے اپنے گرو رام کرشن پرمہنس کے اعزاز میں رکھا۔ رام کرشن مشن آج بھی تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1708 - شاہو جی کو مراٹھا حکمراں کا تاج پہنایا گیا۔

1757 - برطانیہ نے مغربی بنگال کے بنڈیل صوبے کو پرتگال سے اپنے قبضے میں لیا۔

1866 - لندن میں رائل ایروناٹیکل سوسائٹی کی تشکیل ہوئی۔

1899 - ہندوستان کے مشہور ریاضی داں بدری ناتھ پرساد پیدا ہوئے۔

1924 - گوپی ناتھ ساہا نے کولکاتہ کے پولیس کمشنر چارلس آگسٹس ٹیگارٹ سمجھ کر غلطی سے ایک آدمی کا قتل کر دیا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

1931 - مشہور اردو شاعر احمد فراز پیدا ہوئے۔

1934 - ہندوستان کی جنگ آزادی کے عظیم انقلابی سوریا سین کو چٹاگانگ میں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے انڈین ریپبلکن آرمی کا قیام کیا اور چٹاگانگ بغاوت کی کامیاب قیادت کی۔

1936 - ہندوستانی ریاست جموں و کشمیر کے سابق نویں وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید پیدا ہوئے۔

1940 - انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست داں ایم ویرپا موئیلی پیدا ہوئے۔

1950 - آزادی حاصل ہونے کے بعد 12 جنوری 1950 میں ’متحدہ صوبہ‘ کا نام بدل کر ’اتر پردیش‘ رکھا۔

1964 - ہندوستانی سیاست داں اجے ماکن پیدا ہوئے۔

1991 - امریکی پارلیمنٹ نے کویت میں عراق کے خلاف فوجی کارروائی کو منظوری دی۔

2001 - ہندوستان کا انڈونیشیا-روس-چین معاہدے سے انکار، نیف ندی پر ڈیم تعمیراتی منصوبے کے سبب بنگلہ دیش-میانمار سرحد پر کشیدگی کے بعد فوجیں تعینات۔

2002 - پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے قوم کے نام تاریخی خطاب نشر کیا۔

2002 - پاکستان نے دہشت گرد تنظیم لشکر و جیش پر پابندی نافذ کرنے کا اعلان کیا جبکہ مطلوبہ پاک مجرموں کو ہندوستان کو سونپنے سے انکار کیا۔

2003 - ہندوستانی نژاد خاتون لنڈا بابولال ٹرینیڈاڈ کی پارلیمنٹ اسپیکر بنیں۔

2004 - دنیا کے سب سے بڑے سمندری جہاز، آر ایم ایس کوئین میری 2 نے اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔

2006 - ہندوستان اور چین نے ہائیڈرو کاربن پر ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

2007 - ہندی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ بافٹا کے لیے نامزد۔

2008 - کولکاتہ میں آگ سے 2500 دکانیں جل کر خاک ہوئیں۔

2008 - دنیا کے سب سے بڑے فلم شو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی بنیاد رکھنے والے ’مرے دستی کوہل‘ کا انتقال۔

2009 - مشہور موسیقار اے آر رحمان باوقار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

2009 - الہ آباد یونیورسٹی کے سائنسداں ڈاکٹر جینت کمار نے دنیا کا سب سے پرانا شہاب ثاقب کا گڑھا دریافت کیا۔

2010 - حکومت ہند کے ذریعے سول ایوی ایشن سیکٹر پر دہشت گردانہ حملوں کے خدشے کے درمیان طیارہ اغوا مخالف قانون 1982 میں سزائے موت کی دفعہ جوڑی گئی۔

2010 - کیریبین ملک ہیٹی میں آئے خوفناک زلزلے میں لاکھوں لوگوں کی موت اور راجدھانی پورٹ او پرنس کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا۔

2015 - کیمرون میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 143 دہشت گرد مارے گئے۔

2018 - اسرو نے لانچ کیا 100واں سیٹلائٹ، ایک ساتھ بھیجے 31 سیٹلائٹس۔

2020 - ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو باوقار ’پولی امریگر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande