نابالغ اجتماعی عصمت دری معاملہ : فرار چوکی انچارج پر 50 ہزار روپے انعام، چار ٹیمیں تلاش میں
کانپور، 10 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش میں کانپور ضلع کے سچینڈی تھانہ علاقے کے تحت 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ہفتہ کو کمشنریٹ پولیس نے مفرور ملزم چوکی انچارج امت موریہ پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کی چار ٹیمیں اس
Up-50000-reward-on-absconding-outpost-incharge


کانپور، 10 جنوری (ہ س)۔ اترپردیش میں کانپور ضلع کے سچینڈی تھانہ علاقے کے تحت 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ہفتہ کو کمشنریٹ پولیس نے مفرور ملزم چوکی انچارج امت موریہ پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کی چار ٹیمیں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔ یوٹیوبر شیوبرن کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، معاملے میں لاپرواہی کے الزام میں تھانہ انچارج کو معطل، اے سی پی کو لائنحاضر اور ڈی سی پی کو کانپور ہیڈکوارٹر میں اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم ونود کمار سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ سچینڈی میں ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں کئی بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ اس میں مرکزی ملزم یوٹیوبر شیوبرن یادو کو بدھ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دوسرا ملزم معطل چوکی انچارج امت موریہ موقع سے فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چار ٹیمیں اس کے آبائی ضلع گورکھپور سے پریاگ راج اور وارانسی تک چھاپے مار رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹیم لکھنؤ کے لیے بھی روانہ ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد سے ملزم نے اپنا موبائل بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کی لوکیشن ٹریس نہیں ہو سکی۔ اس پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو سچینڈی تھانے میں دو نامعلوم افراد کے خلاف 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ کے بیانات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) کپل دیو سنگھ کی تحقیقات کی بنیاد پر، یہ پتہ چلا کہ انچارج وکرم سنگھ نے کیس میں پوکسو کا اطلاق نہیں کیا۔ ا س کے علاوہ ، نام بتائے جانے کے باوجود تھانہ انچارج نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس لاپرواہی کی وجہ سے انہیں معطل کر دیا گیا، جبکہ پنکی اے سی پی شیکھر کو معاملے میں لاپرواہی برتنے پر لائن پر لگا دیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ دنیش ترپاٹھی کو پولیس کمشنر ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande