رام مندر کے احاطے میں نماز پڑھنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا
ایودھیا، 10 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کے احاطے سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ نماز پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس شخص کی شناخت
رام مندر کے احاطے میں نماز پڑھنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا


ایودھیا، 10 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کے احاطے سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ نماز پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس شخص کی شناخت کشمیر کے رہنے والے احمد شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔ جب سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے مبینہ طور پر نعرے لگانے شروع کر دیے جس سے جائے وقوعہ پر موجود سکیورٹی فورسز نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ تاہم اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ رام مندر ٹرسٹ نے بھی ابھی تک اس پورے واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس شخص سے فی الحال حراست میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande