ترکمان گیٹ علاقے میں پتھراؤ کے معاملے میں مزید تین ملزمان گرفتار
نئی دہلی، 10 جنوری (ہ س)۔ سینٹرل ضلع کے علاقے ترکمان گیٹ میں پتھراؤ کے واقعے میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نوید (44)، محمد فیض (20) اور محمد عبید اللہ (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں
Encroachments-removed-near-Turkman-Gate


نئی دہلی، 10 جنوری (ہ س)۔ سینٹرل ضلع کے علاقے ترکمان گیٹ میں پتھراؤ کے واقعے میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نوید (44)، محمد فیض (20) اور محمد عبید اللہ (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

سینٹرل ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ندھین ولسن نے کہا کہ تشدد بھڑکانے کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ تھا۔ اسی سلسلے میں پولیس نے ایک خاتون سوشل میڈیا انفلیونسر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ یہ کارروائی ان دس سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کے بعد کی گئی جنہوں نے مبینہ طور پر یہ افواہیں پھیلائی تھیں کہ ترکمان گیٹ کے قریب واقع فیض الٰہی مسجد کو عدالت کے حکم پر انسداد تجاوزات مہم کے دوران منہدم کر دیا گیا ۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم نے ایک ویڈیو کی بنیاد پرایک خاتون کو طلب کیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ رام لیلا میدان کے علاقے میں ایک مسجد کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات پر، مواد گمراہ کن اور حقیقت میں غلط پایا گیا۔ اس وقت ترکمان گیٹ کے قریب تجاوزات والے علاقے سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور جائے وقوعہ پر مناسب سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande