
دہلی، 10 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے ملک کے نوجوانوں کی توانائی، جوش اور عزم کو سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا ناقابل تسخیر جذبہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو نئی تحریک دے رہا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق وزیر اعظم مودی 12 جنوری کو راجدھانی دہلی میں وکاسیت بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ میں ملک بھر کے نوجوان لیڈروں سے خطاب کریں گے۔ یہ ڈائیلاگ پلیٹ فارم نوجوانوں کو اپنے خیالات، خواہشات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو تقویت ملے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی نوجوان طاقت زبردست جوش اور بے مثال جذبے کے ساتھ ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے وکاسیت بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے ذریعے نوجوانوں سے بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی اور 12 جنوری کو ان سے ملنے کا وعدہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد