ہاوڑہ میں آئل ٹینکر میں آگ، چار لاری اور ایک بس جل کر خاک
ہاوڑہ، 10 جنوری (ہ س)۔ ہاوڑہ ضلع میں سانکریل تھانہ کے تحت دھولا گڑھ موڑ کے پاس نیشنل ہائی وے سے سٹی سروس روڈ پر جمعہ کی رات باگنان کی طرف جا رہے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اسی دوران سڑک سے گزر رہی چار لاری اور ایک بس آگ کی زد میں آ گئیں
ہاوڑہ میں آئل ٹینکر میں آگ، چار لاری اور ایک بس جل کر خاک


ہاوڑہ، 10 جنوری (ہ س)۔ ہاوڑہ ضلع میں سانکریل تھانہ کے تحت دھولا گڑھ موڑ کے پاس نیشنل ہائی وے سے سٹی سروس روڈ پر جمعہ کی رات باگنان کی طرف جا رہے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اسی دوران سڑک سے گزر رہی چار لاری اور ایک بس آگ کی زد میں آ گئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی اور ایک ایک کر سبھی گاڑیاں دھوں دھوں کر جلنے لگیں۔ آگ دیکھ کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔

خبر ملتے ہی سانکریل تھانے کی پولیس، ٹریفک پولیس اور فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس واقعے کے سبب سروس روڈ پر کافی دیر تک ٹریفک پوری طرح بند رہا۔

پولیس اور فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق، آگ کی زد میں آ کر چاروں لاری اور بس پوری طرح جل کر خاک ہو گئیں۔ حالانکہ اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بعد میں جلی ہوئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو معمول پر لایا گیا۔

ہاوڑہ سٹی پولیس کے کمشنر پروین کمار ترپاٹھی نے کہا، ’’آئل ٹینکر سے ہی یہ حادثہ ہوا ہے، لیکن وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔‘‘

فی الحال، آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ سانکریل تھانے کی پولیس کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح لگاتار گاڑیاں جل رہی تھیں، اس سے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا تھا، لیکن فائر بریگیڈ کی مستعدی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande