
نئی دہلی، 10 جنوری (ہ س)۔ ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ہفتہ کو الزام عائدیا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی مغربی بنگال کو بنگلہ دیش بنا کر دراندازوں کے حوالے کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کو بچانا ہے تو ترنمول کانگریس کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے۔
اپنی ایکس پوسٹ میں گری راج نے مغربی بنگال کی امن و امان کی صورتحال اور سیاسی سمت کے بارے میں سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے یہاں ہندوؤں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کوئی ایسا ضلع نہیں بچا جہاں ہندو خوفزدہ اور ڈرے ہوئے نہ ہوں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں سے دستاویزات چھیننے کے واقعہ کو خلاف آئین قرار دیا اور پوچھا،’’آج تک کہیں دیکھا ہے کہ کوئی وزیر اعلیٰ ای ڈی کے ہاتھوں سے دستاویزات چرا لے ، آخر چوری کرنے کی کیا ضرورت پڑی؟ کون سا ایسا خفیہ کاغذ تھا؟وزیر اعلی کو خوف تھا کہ خفیہ کاغذ ملنے سے ابھیشیک پھنس جائیں گے ، اسی لئے وہ خود گئیں اور کاغذات وہاں سے چھڑا کر لے آئیں ۔
گریراج نے اپوزیشن کے اتحاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ز’’کہاں ہے مہاگٹھ بندھن؟ جب چناو ہوتا ہے تب ایک ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ حقیقت میں کوئی مہا گٹھ بندھن موجود ہی نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نے مغربی بنگال کے لوگوں سے خوف سے آزاد ہونے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ترنمول کانگریس کی حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد