
اورئی، 10 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے جالون ضلع کے کونچ کوتوالی علاقے میں اغوا، عصمت دری اور فحش ویڈیو بنا کر اسے وائرل کرنے کی دھمکی دینے کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔
کل دیر رات متاثرہ کے والد نے کونچ کوتوالی میں شکایت درج کرائی جس میں تحریر دیتے ہوئے بتایاگیا کہ تقریباً چھ ماہ قبل اسی محلے کے رہنے والے راجو جاٹو کے بیٹے آیوشمان جاٹو ان کی نابالغ بیٹی کو لالچ دے کر گھر سے کسی نامعلوم مقام پر لے گیا۔ الزام ہے کہ نوجوان نے لڑکی کو نشہ آور مادہ کھلاکر زبردستی اس کی عصمت دری کی۔ والد کے الزامات کے مطابق ملزم نے واردات کے دوران ایک فحش ویڈیو بھی بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے متاثرہ کو ڈراتا اور دھمکاتا رہا۔
اس خوف اور دباؤ کی وجہ سے ملزم تقریباً چھ ماہ تک نابالغ کا استحصال کرتا رہا۔ اس کے بعد اہل خانہ متاثرہ کو تھانے لے گئے اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ شکایت ملنے پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔کوتوالی انچارج نے ہفتہ کو بتایا کہ متاثرہ کے والد کی شکایت کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد