نئے سال کا جشن، فوڈ پوائزنگ سے ایک کی موت، 16 شدید بیمار
نئے سال کا جشن، فوڈ پوائزنگ سے ایک کی موت، 16 شدید بیمارحیدرآباد، یکم جنوری (ہ س)۔ شہر حیدرآباد کے باشندوں نے جہاں سال 2025 کو الوداع کہہ کر 2026 کا شاندار استقبال کیا، وہیں شہر کے چند مقامات پر خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ضلع میڑچل کے جگت گری گٹہ پولیس
نئے سال کا جشن، فوڈ پوائزنگ سے ایک کی موت، 16 شدید بیمار


نئے سال کا جشن، فوڈ پوائزنگ سے ایک کی موت، 16 شدید بیمارحیدرآباد، یکم جنوری (ہ س)۔ شہر حیدرآباد کے باشندوں نے جہاں سال 2025 کو الوداع کہہ کر 2026 کا شاندار استقبال کیا، وہیں شہر کے چند مقامات پر خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ضلع میڑچل کے جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بھوانی نگر میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا، جہاں فوڈپوائزنگ یا شراب کے مبینہ اثر سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور 16 دیگر شدید بیمار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، بھوانی نگر میں 17 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے نئے سال کا جشن منانے کے لئے شراب اور بریانی کا اہتمام کیا تھا۔ جشن کے دوران کھانا کھانے اور شراب نوشی کے کچھ دیر بعد ہی تمام کی طبعیت بگڑنے لگی۔اس واقعہ میں 53 سالہ پانڈو نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 16 افراد بے ہوش ہو گئے یا شدید علیل ہوگئے۔ متاثرین کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق کئی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ تھی یا ملاوٹ شدہ شراب ہے ۔تحقیقات جاری ہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande