اٹھاولے گروپ نے آزادانہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لیا
اٹھاولے گروپ نے آزادانہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لیا ممبئی، یکم جنوری (ہ س)۔ بی ایم سی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم پر ناراضی کے بعد آزادانہ انتخابی تیاریوں کا اعلان کرنے والے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے دھڑا) نے وزی
MAHA POLITICS FADNAVIS RESOLVES RPI DISPUTE


اٹھاولے گروپ نے آزادانہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لیا

ممبئی،

یکم جنوری (ہ س)۔ بی ایم سی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم پر

ناراضی کے بعد آزادانہ انتخابی تیاریوں کا اعلان کرنے والے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا

(اٹھاولے دھڑا) نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی مداخلت کے بعد اپنا اعتراض واپس لے

لیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے ساتھ مہایوتی اتحاد میں دراڑ کا خطرہ ٹل گیا۔

اطلاعات

کے مطابق آر پی آئی نے 12 وارڈز کا مطالبہ کیا تھا، جنہیں اب بی جے پی اور شیو سینا

کے حصے سے دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ فڑنویس نے جمعرات کے روز بی جے پی ریاستی صدر

امیت ستم کو متعلقہ ہدایات جاری کیں، جبکہ اٹھولے نے کہا کہ اس طے شدہ فارمولے کے

مطابق دونوں جماعتیں ان نشستوں سے اپنے امیدوار واپس لیں گی۔

اتحاد میں

ناراضی ختم ہونے کے ساتھ مہایوتی کی صفوں میں یکجہتی بحال ہو گئی ہے اور بی ایم سی

کے اہم انتخابات کیلئے ماحول سازگار ہو گیا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande