درگم چیروؤ میں غیر قانونی قبضوں پر حیڈرا کی ایکشن کروائی
درگم چیروؤ میں غیر قانونی قبضوں پر حیڈرا کی ایکشن کروائیحیدرآباد، یکم جنوری (ہ س)۔ شہری آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے ایک بڑی کارروائی میں حیڈرا (HYDRA) نے مشہور درگم چیروؤ میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔ مادھاپور کے اِن آربٹ مال کی سم
درگم چیروؤ میں غیر قانونی قبضوں پر حیڈرا کی ایکشن کروائی


درگم چیروؤ میں غیر قانونی قبضوں پر حیڈرا کی ایکشن کروائیحیدرآباد، یکم جنوری (ہ س)۔ شہری آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے ایک بڑی کارروائی میں حیڈرا (HYDRA) نے مشہور درگم چیروؤ میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔ مادھاپور کے اِن آربٹ مال کی سمت واقع جھیل کے قریب تقریباً پانچ ایکڑ اراضی سے قبضے ہٹا دیے گئے، جس سے ماحولیاتی حلقوں اور مقامی عوام میں اطمینان پایا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ اراضی کو مٹی سے بھر کر غیر قانونی پارکنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جہاں سے ہر ماہ تقریباً پچاس لاکھ روپے تک کرایہ وصول کیا جا رہا تھا۔ حیڈرا کی ٹیموں نے وہاں موجود تمام گاڑیوں کو ہٹوایا، پارکنگ کا دھندا بند کرایا اور فی الحال فینسنگ نصب کر دی۔ ساتھ ہی جھیل میں ڈالی گئی مٹی کو ہٹانے کے اقدامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔یہ کارروائی پرجاوانی میں موصول ہونے والی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ حائیڈرا کے کمشنر اے وی رنگناتھ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ زمینی سطح پر جانچ کے احکامات دیے۔ جانچ کے بعد قبضوں کی تصدیق ہوئی، جس پر منگل کے روز تقریباً پانچ ایکڑ اراضی سے غیر قانونی استعمال ختم کر دیا گیا۔

این آر ایس سی کی جانب سے فراہم کردہ سیٹلائٹ تصاویر اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ درگم چیروؤ کا رقبہ مسلسل کم ہوتا گیا ہے۔ ایک زمانے میں جھیل کا رقبہ 160 ایکڑ تھا جو اب گھٹ کر 116 ایکڑ رہ گیا ہے۔ 1976 تک تقریباً 29 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا، 1995 سے 2000 کے درمیان مزید 10 ایکڑ کم ہوئے، جبکہ 2000 کے بعد اب تک تقریباً 5 ایکڑ پر مزید قبضہ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande