بی جے پی حکومت نے ملک کی راجدھانی دہلی میں نئے سال کے جشن پر بھی پہرا بٹھا دیا: سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، یکم جنوری:(ہ س )۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بی جے پی حکومت نے نئے سال کے جشن پر بھی پولیس کا سخت پہرا بٹھا دیا۔ ہر سال نئے سال کی شب گہما گہمی سے بھرے رہنے والے دہلی کے دل کناٹ پلیس میں اس بار مکمل سناٹا نظر آیا۔ تمام دکانیں بند تھیں اور
بی جے پی حکومت نے ملک کی راجدھانی دہلی میں نئے سال کے جشن پر بھی پہرا بٹھا دیا: سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، یکم جنوری:(ہ س )۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں بی جے پی حکومت نے نئے سال کے جشن پر بھی پولیس کا سخت پہرا بٹھا دیا۔ ہر سال نئے سال کی شب گہما گہمی سے بھرے رہنے والے دہلی کے دل کناٹ پلیس میں اس بار مکمل سناٹا نظر آیا۔ تمام دکانیں بند تھیں اور نئے سال کا جشن منانے کے ارادے سے آنے والے لوگوں کو بی جے پی حکومت کی پولیس وہاں سے بھگا رہی تھی۔ کناٹ پلیس میں چھائے سناٹے اور پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہٹاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج اور سینئر رہنما و رکنِ اسمبلی سنجیو جھا نے بی جے پی کے ایک حامی کی جانب سے بنائی گئی اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب تو بی جے پی حکومت دہلی والوں کی خوشیوں پر بھی پہرا بٹھا رہی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ لوگوں کو جشن منانے سے روکنا بی جے پی کی پولیسنگ کی شارٹ کٹ حکمتِ عملی کا حصہ ہے، اسی لیے نئے سال کی شب کناٹ پلیس میں سنّٹا رہا۔ وہاں وہ عام بھیڑ نظر نہیں آئی جو عموماً دکھائی دیتی ہے۔ جبکہ امریکہ سے لے کر چین تک دنیا کے بیشتر ممالک میں لاکھوں لوگ نئے سال کے استقبال کے لیے اہم مقامات پر جمع ہوتے نظر آتے ہیں۔وہیں رکنِ اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ ووٹ کی طاقت..؟؟ دہلی میں بی جے پی حکومت نے یکم جنوری کو بھی آپ کی خوشیوں پر پابندی لگا دی۔ جب کہ باقی تمام جگہوں پر لوگ ایک جگہ جمع ہو کر خوشیاں مناتے اور نئے سال کا استقبال کرتے ہیں، مگر بی جے پی حکومت دہلی والوں کی خوشیوں پر بھی پہرا بٹھا رہی ہے۔

آپ کے رہنما¶ں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو بی جے پی کے ایک حامی نے بنائی ہے، جو بی جے پی کو ووٹ دے کر اب پچھتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر تو اروند کیجریوال کی حکومت تھی، جہاں ہمیں نئے سال کا جشن منانے کی آزادی تو تھی، لیکن اب بی جے پی حکومت اس پر بھی پابندی لگا رہی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سال کی شب کناٹ پلیس میں زیادہ تر دکانیں بند دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ وہ 31 دسمبر کی رات 8:30 بجے کناٹ پلیس اس نیت سے آیا تھا کہ کچھ انجوائے کرے گا اور تھوڑی خریداری بھی کرے گا، لیکن کناٹ پلیس کی حالت دیکھ کر اسے دہلی کی عوام کے لیے بہت برا محسوس ہوا، کیونکہ کناٹ پلیس کی ایک ایک دکان بند پڑی تھی۔ اس نے مزید بتایا کہ صرف سی پی ہی نہیں بلکہ دہلی کے دیگر بازاروں کا بھی یہی حال ہے۔ اس نے بی جے پی سے سوال کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، ان کی انتظامیہ اور دہلی پولیس بھیڑ کو سنبھالنے میں اتنے اہل نہیں ہیں، تو کیا وہ دہلی والوں کو نئے سال کی خوشی بھی نہیں منانے دیں گے؟ 31 دسمبر کو ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق انجوائے کرنا چاہتا ہے، لیکن بی جے پی حکومت نے ان سے یہ حق بھی چھین لیا ہے۔ دکانیں مکمل طور پر بند ہیں، پولیس اہلکار لوگوں کو وہاں سے بھگا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہاں مت گھومو۔ سوال یہ ہے کہ اگر 31 دسمبر کو سب کچھ بند رہے گا تو لوگ کہاں جائیں گے ؟

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande