جموں پولیس نے تین منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
جموں, 9 دسمبر (ہ س)۔ جموں شہر کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 170 گرام ہیروئن اور تیز دھار ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ کارروائی آر ایس پورہ ک
Arrested


جموں, 9 دسمبر (ہ س)۔ جموں شہر کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 170 گرام ہیروئن اور تیز دھار ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ کارروائی آر ایس پورہ کے دلیپ چوک کے قریب اس وقت عمل میں لائی گئی جب پولیس نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی، مگر سوار افراد فرار ہونا چاہتے تھے۔ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا اور تینوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

تلاشی کے دوران گاڑی اور ملزمان کے قبضے سے 170 گرام ہیروئن اور دو تیز دھار ہتھیار برآمد کیے گئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت پریتَم سنگھ عرف سیٹھی، نرائن شرما عرف شُنّا اور جسپریت کور عرف پریتی کے طور پر ہوئی ہے، تینوں ضلع سانبہ کے رہائشی ہیں۔پولیس کے مطابق برآمدگی کے بعد آر ایس پورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ سپلائی چین، مالی روابط اور دیگر ملوث افراد تک پہنچنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande