حیدرآباد کےاو آر آر پر بھاری ٹریفک جام
حیدرآباد کےاو آر آر پر بھاری ٹریفک جام حیدرآباد،9 دسمبر(ہ س) ۔ حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ اورگچی باؤلی کے درمیانی علاقوں میں آج شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا،جس نے پورے اوآرآرسڑک کوبری طرح متاثرکیا۔ صبح سے ہی گاڑیاں لمبی قطارمیں چلتی رہیں وقت ک
حیدرآباد کےاو آر آر پر بھاری ٹریفک جام،


حیدرآباد کےاو آر آر پر بھاری ٹریفک جام

حیدرآباد،9 دسمبر(ہ س) ۔

حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ اورگچی باؤلی کے درمیانی علاقوں میں آج شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا،جس نے پورے اوآرآرسڑک کوبری طرح متاثرکیا۔ صبح سے ہی گاڑیاں لمبی قطارمیں چلتی رہیں وقت کے ساتھ صورتحال اس قدربگڑگئی کہ کئی کلومیٹرطویل لائنیں لگ گئیں۔دوپہیہ گاڑی سوارسب سے زیادہ مشکلات کا شکاردکھائی دیئے کیونکہ ٹریفک میں جگہ بناناانتہائی دشوارہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق نانک رام گوڑہ سے او آرآر کی جانب جانے والی سڑکیں مکمل طورپرجام رہیں جبکہ گچی باؤلی کی طرف جانے والے راستے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ سوشل میڈیا پرلوگوں نے ویڈیوزاورتصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایاکہ تقریباً 11 بجے صبح ہی ٹریفک’ناقابلِ برداشت‘ہوچکا تھا۔ کئی شہریوں نے ٹریفک پولیس اورمتعلقہ حکام کوٹیگ کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اپیل کی۔ ٹریفک جام نانک رام گوڑہ سے اوآرآرتک پھیلا ہواتھا،گاڑیاں لمبی قطارمیں چل رہی تھیں،اورگچی باؤلی کی سمت جانے والے تمام راستے تقریبابندہوگئے تھے۔ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مصروف رہیں لیکن ٹریفک کے دباؤکی وجہ سے صورتِ حال معمول پرآنے میں وقت لگا۔حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈورمیں معمولی خلل بھی ہزاروں ملازمین کی آمدورفت کومتاثرکرتاہے، آج کا ٹریفک جام اسی بات کی واضح مثال رہا۔

شہریوں نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ کو مزیدبہتربنایاجائے تاکہ ایسے حالات سے بچا جا سکے۔ٹریفک کی یہ سنگین صورتِ حال شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک بوجھ کوظاہرکرتی ہے، بالخصوص اوآرآرکے نزدیک واقع علاقوں میں جہاں روزانہ ہزاروں گاڑیاں آمدورفت کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande