سوشل میڈیا میں پولیس پر بے بنیاد الزامات کے بعد کارروائی، کالرعمران گرفتار
سوشل میڈیا میں پولیس پر بے بنیاد الزامات کے بعد کارروائی، کالرعمران گرفتارحیدرآباد، 9 دسمبر(ہ س)۔ پرانا شہرکے علاقہ تاڑبن میں کالا پتھرپولیس نے عمران کو گرفتار کر لیا ہے، جس پرالزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر کالا پتھر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرکے خلا
سوشل میڈیامیں پولیس کے پربے بنیاد الزامات کے بعد کارروائی، کالرعمران گرفتار


سوشل میڈیا میں پولیس پر بے بنیاد الزامات کے بعد کارروائی، کالرعمران گرفتارحیدرآباد، 9 دسمبر(ہ س)۔

پرانا شہرکے علاقہ تاڑبن میں کالا پتھرپولیس نے عمران کو گرفتار کر لیا ہے، جس پرالزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر کالا پتھر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرکے خلاف سنگین، بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات عائد کیے تھے۔ پولیس کے مطابق عمران کی جانب سے پھیلائی گئی معلومات نہ صرف حقائق کے خلاف تھیں بلکہ انہوں نے پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران نے دانستہ طور پر ایسے بیانات دیئے جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اورپولیس کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری سے قبل عمران نے سوشل میڈیا پرایک طویل پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنروی سی سجنار کا احترام کرتا ہے اوران سے درخواست کرتا ہے کہ وہ کالا پتھرپولیس اسٹیشن کے حدود کا اچانک دورہ کریں تاکہ اصل صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ اس نے الزام لگایا کہ رات کے وقت ہوٹلز بیک ڈور سے کھلے رہتے ہیں، پان شاپس چلتے رہتے ہیں اورجرائم پرکنٹرول نہیں ہے، صرف شوآف کیا جا رہا ہے۔ عمران نے پولیس اعلی عہدیدارایس ایچ او خلیل پاشاہ کے بارے میں بھی سخت الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے ہمدرد ہیں۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ5 ستمبر 2021 کی رات ایک بجے اس کے گھر پر جوحملہ ہواتھا، وہ اے آئی ایم آئی ایم کارپورٹرزاور تقریباً 100 افراد کے ساتھ مل کرکیا گیا تھا، جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ اپنی پوسٹ میں عمران نے مزید الزام لگایا کہ اصل میں حملہ کرنے والے ایس ایچ اونامپلی تھے، جنہوں نے بعد میں اس پرجھوٹا کیس درج کیا اور تین دن تک اسے پولیس اسٹیشن کے چکرلگوانے پڑے۔ عمران نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کالاپتھر میں اب بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں اوراس کی بیل کینسل کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس نے تمام الزامات کوبے بنیادقراردیتے ہوئے کہاہے کہ عمران کی جانب سے جھوٹی معلومات پھیلاناقانوناًجرم ہے،اوراسی بنیادپراسے گرفتارکیاگیاہے۔مزیدتحقیقات جاری ہیں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande