کالندی کنج میں چاقو سے حملہ، ایک نوجوان کی موت، دو زخمی۔
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ اتوار کی شام، جنوب مشرقی ضلع کے کالندی کنج تھانہ علاقے کی جے جے کالونی مدن پور کھدر میں ملزمان نے تین لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور
کالندی کنج میں چاقو سے حملہ، ایک نوجوان کی موت، دو زخمی۔


نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ اتوار کی شام، جنوب مشرقی ضلع کے کالندی کنج تھانہ علاقے کی جے جے کالونی مدن پور کھدر میں ملزمان نے تین لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ دیگر دو زخمی زیر علاج ہیں۔

جنوبی مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر ہیمنت تیواری نے بتایا کہ ہفتہ کی شام پولیس کو پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں مدن پور کھدر میں چھرا گھونپنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تین نوجوانوں کو زخمی حالت میں پایا۔ انہیں فوری طور پر اپولو اسپتال لے جایا گیا، جہاں 19 سالہ وکاس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ باقی دو زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مقامی پوچھ گچھ اور قریبی علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر، پولیس نے علاقے میں سرگرم مجرم روی عرف پاوا اور اس کے ساتھیوں کے کردار کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس نے روی عرف پاوا کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ٹیمیں اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں پرانی دشمنی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم، پولیس ابھی تک اصل مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فرانزک اور کرائم ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور اہم شواہد اکٹھے کیے گئے۔ آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande