جشن میں فائرنگ میں نوجوان ہلاک، گرام پردھان کے نواسے پر مقدمہ
جشن میں فائرنگ میں نوجوان ہلاک، گرام پردھان کے نواسے پر مقدمہ فرخ آباد، 6 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد میں کمال گنج تھانہ علاقے میں نام کرن سنسکار (نام رکھنے کی رسم) کی جمعہ کی دیر رات دعوت میں ہوئی ہرش فائرنگ (جشن کے دوران فائرنگ) سے نوجو
حادثے کی جانکاری دیتے اے ایس پی


جشن میں فائرنگ میں نوجوان ہلاک، گرام پردھان کے نواسے پر مقدمہ

فرخ آباد، 6 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد میں کمال گنج تھانہ علاقے میں نام کرن سنسکار (نام رکھنے کی رسم) کی جمعہ کی دیر رات دعوت میں ہوئی ہرش فائرنگ (جشن کے دوران فائرنگ) سے نوجوان کی موت کے معاملے میں گرام پردھان کے نواسے کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ گرام پردھان کی لائسنسی بندوق کو ضبط کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تھانہ علاقے کے گرام امراو نگلا رہائشی وجے یادو کے گھر بیٹے کی پیدائش پر دعوت کا پروگرام رکھا گیا تھا۔ اسی وقت کچھ لوگ خوشی میں فائرنگ کرنے لگے، خوشی میں فائرنگ سے گولی چندر پال یادو کے بیٹے آشو یادو (20) کے سینے میں جا لگی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی، موقع پر افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج راجیو کمار وغیرہ موقع پر پہنچے اور پوچھ گچھ کی۔

ایڈیشنل ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ گرام پردھان کی لائسنسی بندوق سے اس کے نواسے وکاس یادو نے فائر کیا تھا۔ جس سے آشو کی موت ہو گئی۔ پولیس وکاس کے خلاف رپورٹ درج کر کے گرام پردھان کے لائسنس منسوخی کی کارروائی کر رہی ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ حکومت خوشی فائرنگ پر روک لگا چکی ہے۔ اس وجہ سے اس معاملے میں فائر کرنے والے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اے ایس پی نے بتایا کہ گاوں میں امن و امان پوری طرح قائم ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande