
نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ریاست کی معیشت کو پٹری پر لانے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ سیتا رمن نے ہفتہ کو یہاں ایک اخبار کی لیڈر شپ سمٹ میں 2019 سے ہندوستان کے اقتصادی سفر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اسے دنیابھر میں اور ملک کے اندر کئی مشکلات کا سامنا کرنے والا وقت بتایا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کو معاشی مضبوطی اور اسٹریٹجک پالیسیدخل کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو پہنچنے والے اہم دھچکے کے باوجود مرکز کے زیر انتظام علاقے کی معیشت کی تعمیر نو کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی معیشت کی باریکیوں پر توجہ دی گئی ہے، اس کے کمزور نکات کو ہٹا کر اسے آگے بڑھایا گیا ہے تاکہ وہ تیزی سے آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک کی بحالی ایک ایسی چیز ہے جس پر ملک فخر کر سکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معیشت کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ان سے دو بار ملاقات کی۔ انہوں نے کہا،’’مجھے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرنی چاہیے جنہوں نے مجھ سے دو بار ملاقات کی اور سیاحت کے شعبے کے زوال کے بعد معیشت کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی۔‘‘
سیتارمن نے کہاکہ مجھے فری بیز (مفت میں چیزیں دینا)کی فکر اس لئے نہیں ہے کہ کچھ ریاستیںفری بیز دے رہے ہیں، بلکہ اس لئے ہے کیونکہ ان کا بجت اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ میں اسے اس نقطہ نظر سے دیکھ رہی ہوں کہ ان میں سے کچھ ان کی ادائیگی کے لیے قرض لیتے ہیں۔ قرض کی ادائیگی کے لیے قرض لینا اچھا خیال نہیں ہے۔‘‘
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد