
نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ ہیوسٹن راکٹس کے اسٹار کیون ڈیورنٹ نے جمعہ کی رات فینکس سنز کے خلاف ہوئے مقابلے میں 28 پوائنٹس جوڑتے ہوئےاین بی اے کی تاریخ میں 31,000 کیریئر پوائنٹس تک پہنچنے والے آٹھویں کھلاڑی بن کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔ راکٹس نے یہ مقابلہ 117-98 سے جیت لیا۔
ڈیورنٹ نے یہ کارنامہ اپنی سابقہ ٹیم سنز کے خلاف انجام دیا۔ یہ میچ ان کے لیے خاص اس لئے بھی رہاکیونکہ وہ سات ٹیموں کے بلاک بسٹرٹریڈ کے بعد پہلی بار اپنے پرانے ساتھیوں کے سامنے اترے تھے۔ ڈیورنٹ 24 نومبر کو فینکس میں ہوئے مقابلے میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے محروم رہ گئے تھے، جسے ہیوسٹن نے 114-92 سے جیتا تھا۔
راکٹس کی جانب سے ایمن تھامسن نےشاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن کے اپنے سب سے زیادہ 31 پوائنٹس اسکور کیے اور ٹیم کو چھ میچوں میں پانچویں جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
این بی اے کی تاریخ میں 31,000 کیریئر پوائنٹس مکمل کرنے والے 8 کھلاڑی:
ولٹ چیمبرلین، کریم عبدالجبار، مائیکل جارڈن، کارل میلون، کوبی برائنٹ، ڈرک نووئٹزکی، لیبران جیمز، کیون ڈیورنٹ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد