فیفا ورلڈ کپ 2026 ڈرا اعلان : افتتاحی میچ میں میکسیکو کا سامنا جنوبی افریقہ سے
فیفا ورلڈ کپ 2026 ڈرا اعلان : افتتاحی میچ میں میکسیکو کا سامنا جنوبی افریقہ سے واشنگٹن، 6 دسمبر (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈرا جمعہ کو جان ایف کینیڈی سینٹر میں مکمل ہوا، جس سے فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے پہلے 48 ٹیموں والے ایڈیشن کی تصویر
فیفا ورلڈ کپ 2026 ڈرا


فیفا ورلڈ کپ 2026 ڈرا اعلان : افتتاحی میچ میں میکسیکو کا سامنا جنوبی افریقہ سے

واشنگٹن، 6 دسمبر (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈرا جمعہ کو جان ایف کینیڈی سینٹر میں مکمل ہوا، جس سے فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے پہلے 48 ٹیموں والے ایڈیشن کی تصویر صاف ہو گئی۔ کینیڈا، میکسیکو اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہونے والے اس عظیم انعقاد میں نئے گروپ فارمیٹ اور ریکارڈ تعداد میں میچ کھیلے جائیں گے۔

ڈرا کے دوران کئی سنسنی خیز مقابلوں کا خاکہ سامنے آیا۔ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے دور کے بعد کلیان ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ فٹ بال کے نئے سپر اسٹار بن چکے ہیں۔ ان کی ٹیمیں-فرانس اور ناروے-کو گروپ آئی میں ایک دوسرے کے سامنے رکھا گیا ہے۔ افریقی قدآورسینیگل بھی اسی گروپ میں ہے۔ یوروپی پلے آف (یوکرین/سویڈن/پولینڈ/البانیہ) کا فاتح اس گروپ کو اور بھی مشکل بنا دے گا، جسے ماہرین پہلے ہی ”گروپ آف ڈیتھ“ کہہ رہے ہیں۔

گزشتہ ورلڈ کپ میں چونکانے والا مظاہرہ کرنے والے مراکش کو گروپ سی میں 5 بار کے چیمپئن برازیل کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ اس سے اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی پر دباو اور بڑھ گیا ہے۔ انگلینڈ اور کروشیا، دونوں خطاب کے مضبوط دعویدار، گروپ ایل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ وہیں گھانا اور پنامہ کے لیے یہ گروپ بے حد چیلنجنگ ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر اٹلی یوروپی پلے آف سے کوالیفائی کرتا ہے، تو وہ گروپ بی میں کینیڈا، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہوگا-ایک ایسا گروپ، جس میں کون آگے بڑھے گا اس پر حتمی اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان میزبان سرزمین پر کھیلا جائے گا۔ جنوبی کوریا بھی گروپ اے میں ہے، ساتھ ہی ڈنمارک/نارتھ مقدونیہ/چیک ریپبلک/آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے یوروپی پلے آف کا فاتح بھی اسی گروپ میں شامل ہوگا۔

پورا ڈرا اس طرح ہے:

گروپ اے: میکسیکو، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، یوروپی ”پلے آف“ فاتح ڈی

گروپ بی: کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، قطر، یوروپی ”پلے آف“ فاتح اے

گروپ سی: برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ، ہیٹی

گروپ ڈی: امریکہ، آسٹریلیا، پیراگوئے، یوروپی ”پلے آف“ فاتح سی

گروپ ای: جرمنی، کوراساو، آئیوری کوسٹ، ایکواڈور

گروپ ایف: نیدرلینڈز، جاپان، تیونس، یوروپی ”پلے آف“ فاتح بی

گروپ جی: بیلجیم، ایران، مصر، نیوزی لینڈ

گروپ ایچ: اسپین، یوروگوئے، سعودی عرب، کیپ وردے

گروپ آئی: فرانس، سینیگال، ناروے، فیفا ”پلے آف“ فاتح (بولیویا/سورینام/عراق)

گروپ جی: ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا، اردن

گروپ کے: پرتگال، کولمبیا، ازبکستان، فیفا ”پلے آف“ فاتح (نیو کیلیڈونیا/جمیکا/کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک)

گروپ ایل: انگلینڈ، کروشیا، پنامہ، گھانا

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande