ڈوڈہ پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا
ڈوڈہ پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا جموں، 6 دسمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کے ایک معاملے میں اپنے ہی محکمے کے ایک اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی کے عزم کو دوہرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو
Jk police


ڈوڈہ پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا

جموں، 6 دسمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کے ایک معاملے میں اپنے ہی محکمے کے ایک اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی کے عزم کو دوہرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انزر مجید ملک کی جانب سے پولیس پوسٹ ڈی ایچ ڈوڈہ میں ایک تحریری شکایت درج کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ غلام علی ولد محمد مقبول ڈار ساکن صدیق آباد ڈوڈہ نے انہیں راستہ روک کر حملہ کیا۔

شکایت ملتے ہی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 272/2025 درج کی گئی اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اے ایس آئی کے عہدے پر تعینات ہے۔ محکمے کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈوڈہ پولیس نے اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande