
نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ صبح 10 بجے تک بازار میں دباو بنا رہا، لیکن اس کے بعد مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں کٹوتی ہونے کا اعلان ہوتے ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.16 فیصد اور نفٹی 0.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,105 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,203 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 902 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 16 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری طرف 14 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 28 شیئر سبز نشان میں اور 22 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 139.84 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 85,125.48 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلنے کے بعد صبح 10 بجے تک یہ انڈیکس معمولی اتار چڑھاو کے ساتھ کاروبار کرتا رہا۔ اس کے بعد مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں کٹوتی کا اعلان ہوتے ہی بازار میں جوش کا ماحول بن گیا، جس سے خریداروں نے خریداری شروع کر دی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 136.58 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 85,401.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 33.95 پوائنٹس گر کر 25,999.80 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان ہونے کے پہلے تک بازار میں محتاط انداز میں کاروبار ہوتا رہا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس معمولی اتار چڑھاو کے ساتھ سرخ نشان میں ہی بنا رہا۔ اس کے بعد ریزرو بینک کے ذریعے شرح سود میں کٹوتی کرنے کا اعلان کرتے ہی اس انڈیکس کی چال میں بھی تیزی آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 36.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26,070.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن