بہار میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، ایک کروڑ نقد ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، دو گرفتار
پٹنہ،05دسمبر(ہ س)۔ این آئی اے نے بہار میں اسلحہ اسمگلنگ معاملے میں بڑی کارروائی کی۔ریاست کے تین اضلاع میں سات مقامات پر تقریباً 12 گھنٹے تک چھاپہ ماری کی۔ اس کارروائی میں دو ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی 4 دسمبر کو ہوئی تھی جس کی معلوم
بہار میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، ایک کروڑ نقد ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، دو گرفتار


پٹنہ،05دسمبر(ہ س)۔ این آئی اے نے بہار میں اسلحہ اسمگلنگ معاملے میں بڑی کارروائی کی۔ریاست کے تین اضلاع میں سات مقامات پر تقریباً 12 گھنٹے تک چھاپہ ماری کی۔ اس کارروائی میں دو ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی 4 دسمبر کو ہوئی تھی جس کی معلومات این آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کی تھی۔این آئی اے کے مطابق جمعرات کے روز غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ معاملے میں 3 ریاستوں میں 22 مقامات پر تلاشی کے بعد 4 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں بہار، ہریانہ اور اتر پردیش شامل ہے۔ این آئی اے کی 22 ٹیموں نے بہار کے نالندہ، شیخ پورہ اور پٹنہ اضلاع میں سات مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ این آئی اے نے ششی پرکاش کو پٹنہ سے گرفتار کیا۔ یہ چھاپہ ماری نالندہ کے بہارتھانہ کے بارہاری علاقے میں محمد پرویز کے گھر اور بھگوان بیگھہ او پی میں راجندر یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری کے بعد ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔23 جولائی 2025 کو نالندہ پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سہرائی تھانہ کے آشا نگر میں ابھیجیت کمار عرف رابن رائے کے کرائے کے مکان سے 717 زندہ کارتوس برآمد کیے۔ بھاگن بیگھہ واقع اس کے گھر سے 117 گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے یہ کارروائی کیمور ضلع کے موہنیا میں اس وقت کی جب وہ اتر پردیش سے واپس آرہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande