دہلی میں موبائل چھیننے والے گروہ کا پردہ فاش، 103 موبائل فون برآمد
نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ شمال مغربی ضلع کے اشوک وہارتھانہ پولیس نے ایک اسنیچر اور ریسیور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم چھینے گئے موبائل فون بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے نیپال بھیجتے تھے۔ گینگ کے دو اہم ملزمین کشن عرف کشور عرف گولو اور موہت عرف بادشاہ کے
Mobile snatcher gang busted in Delhi, 103 mobile phones recovered


نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ شمال مغربی ضلع کے اشوک وہارتھانہ پولیس نے ایک اسنیچر اور ریسیور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم چھینے گئے موبائل فون بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے نیپال بھیجتے تھے۔ گینگ کے دو اہم ملزمین کشن عرف کشور عرف گولو اور موہت عرف بادشاہ کے ساتھ دو دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 103 مسروقہ/چھینے گئے موبائل فون، ایک دیسی ساختہ پستول، دو زندہ کارتوس اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

نارتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھیشم سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ یکم دسمبر کو ایک فیکٹری گارڈ گنیش دوبے کا موبائل فون کالے رنگ کی پلسر بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے چھین لیا تھا۔ شکایت ملنے پر اشوک وہار پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ابتدائی طور پر ملزم کشن عرف گولو کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، کارتوس اور مسروقہ فون برآمد ہوا۔ کشن کے گھر کی تلاشی لینے پر مزید 40 موبائل فون برآمد ہوئے۔ بائک بھی چوری کی نکلی اور کیشو پورم تھانہ علاقہ سے غائب تھی۔

کشن کی اطلاع کے بعد پولیس نے اس کے ساتھی موہت عرف بادشاہ کو 4 دسمبر کو گرفتار کر لیا۔ موہت کے پاس سے ایک چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں نے روہت اور امت نامی ریسیورز کو فون فراہم کیے تھے۔ پولیس نے اسی دن روہت کو بھی گرفتار کر لیا اور اس کی اور امت کی جھگی سے 61 موبائل فون برآمد ہوئے۔

گینگ کیسے چلاتا تھا ملزم

ملزمین پیدل چلنے والوں، مزدوروں اور فیکٹری ورکرز کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے وہ چوری کی موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگاتے تھے۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ چوری شدہ موبائلز میں پائے جانے والے سادہ پیٹرن/پن کا اندازہ لگا کر فون کو ان لاک کرتے تھے - جیسے سیدھی لکیریں، ایل ، زیڈ، ایم این پیٹرن یا 1234 جیسے نمبر ان لاک کرتے۔ اس کے بعد، وہ یوپی آئی ، ای ویلیٹ، ایس ایم ایس، بینکنگ ایپس اور ای میل تک رسائی حاصل کرکے لاکھوں مالیت کی غیر قانونی لین دین کرتے تھے۔ بعد میں وہ موبائل روہت امت جیسے ریسیور کو دیتے تھے جہاں سے یہ فون نیپال بھیجے جاتے تھے۔ آئی ایم ای آئی کو تبدیل کرنے اور انہیں نیپال میں فلیش کرنے کے بعد، انہیں فروخت کر دیا جاتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande