

چمولی، 31 دسمبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے ضلع چمولی کے پیپل کوٹی واقع زیر تعمیر ٹی ایچ ڈی سی وشنو گڑھ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ٹی بی ایم (ٹنل بورنگ مشین) سائٹ پر منگل کو شفٹ کی تبدیلی کے دوران بڑا حادثہ ہو گیا۔ ٹنل کے اندر مزدوروں کو لانے لے جانے والی دو لوکو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے 60 مزدور زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چمولی گورو کمار اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرجیت سنگھ پنوار ضلع اسپتال گوپیشور پہنچے۔ انہوں نے اسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو سبھی زخمیوں کو بہتر اور فوری علاج دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ موصولہ جانکاری کے مطابق واقعے کے وقت تقریباً 100 لوگ موقع پر موجود تھے، جن میں سے تقریباً 60 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں 42 زخمی مزدوروں کا علاج ضلع اسپتال گوپیشور میں اور 17 زخمی مزدوروں کا علاج سوامی وویکانند اسپتال، پیپل کوٹی میں کیا جا رہا ہے۔ دیگر لوگوں کی حالت نارمل بتائی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سبھی زخمیوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن