شمالی ریلوے نے کٹرا تا دہلی خصوصی ٹرین سروس میں توسیع کی۔
جموں, 31 دسمبر (ہ س)۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت اور سفری سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے تہواری اور آئندہ سفری سیزن کے پیش نظر نئی دہلی اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان چلنے والی خصوصی ٹرین کی مدت میں توسیع کرنے
Train


جموں, 31 دسمبر (ہ س)۔ مسافروں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت اور سفری سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے تہواری اور آئندہ سفری سیزن کے پیش نظر نئی دہلی اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان چلنے والی خصوصی ٹرین کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرین نمبر 04081 نئی دہلی تا شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اب 4 جنوری 2026 تک اپنی خدمات جاری رکھے گی، جس کے دوران یہ مجموعی طور پر چار اضافی چکر مکمل کرے گی۔

اسی طرح ٹرین نمبر 04082 اب 5 جنوری 2026 تک چلائی جائے گی اور یہ بھی چار چکر مکمل کرے گی۔

سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر، جموں ڈویژن، اُچت سنگھل نے بتایا کہ یہ فیصلہ نئے سال کے موقع پر اضافی مسافروں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹرین نے اپنی گزشتہ سفروں کے دوران تقریباً سو فیصد مسافر گنجائش کے ساتھ سفر مکمل کیا ہے اور اس کے موزوں اوقاتِ کار نے اسے مسافروں کے لیے ایک اہم اور آرام دہ سفری ذریعہ بنا دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اس توسیع سے تعطیلات کے مصروف سیزن کے دوران شری ماتا ویشنو دیوی یاترا پر آنے اور جانے والے مسافروں کو خاطر خواہ راحت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande