رشمی شکلا کی جگہ سدّانند ڈیٹے مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی ، دو سالہ مدت کیلئے تقرری
ممبئی ، 31 دسمبر(ہ س)ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سادنند ڈیٹے کو مہاراشٹر پولیس کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) مقرر کیا جا رہا ہے۔ وہ 3 جنوری کو سبکدوش ہونے والی رشمی شکلا کی جگہ چارج سنبھالیں گے۔ یہ تقرری
MAHA APPOINTMENT DGP


ممبئی

، 31 دسمبر(ہ س)ریاستی

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سادنند ڈیٹے کو مہاراشٹر پولیس کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی

جی پی) مقرر کیا جا رہا ہے۔ وہ 3 جنوری کو سبکدوش ہونے والی رشمی شکلا کی جگہ

چارج سنبھالیں گے۔ یہ تقرری دو برس کیلئے منظور ہوئی ہے۔ ڈیٹے کچھ ہی روز قبل مرکز

سے واپس بلائے گئے تھے جہاں وہ این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

ڈیٹے

1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ہیرو مانے

جاتے ہیں۔ اس رات وہ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (سینٹرل ریجن) تھے اور کاما اسپتال کے

مقام پر اجمل قصاب اور ابو اسماعیل کے خلاف کارروائی میں پیش پیش رہے۔ ان کی اس

شجاعت پر صدراتی پولیس میڈل برائے بہادری عطا کیا گیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande