ڈوڈہ پولیس نے سال 2025 کے دوران منشیات مخالف مہم کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کیں
جموں, 31 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں بڑھتی ہوئی منشیات اسمگلنگ، دہشت گردی اور مویشی اسمگلنگ جیسے سنگین چیلنجز کے تناظر میں ڈوڈہ پولیس نے سال 2025 کی اپنی مجموعی کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے کہا کہ سال کے دورا
Police


جموں, 31 دسمبر (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ میں بڑھتی ہوئی منشیات اسمگلنگ، دہشت گردی اور مویشی اسمگلنگ جیسے سنگین چیلنجز کے تناظر میں ڈوڈہ پولیس نے سال 2025 کی اپنی مجموعی کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے کہا کہ سال کے دوران منشیات اسمگلنگ ایک بڑا چیلنج رہی، تاہم پولیس نے مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

ایس ایس پی کے مطابق، ڈوڈہ پولیس نے سال 2025 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 24 مقدمات درج کیے جن میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران تقریباً ایک کلو چرس، 127 گرام چِٹا، 1300 گرام گانجا نما مادہ اور 184 کیپسول برآمد کیے گئے، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 14.50 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ منشیات کی غیر قانونی کمائی سے حاصل کی گئی 45.32 لاکھ روپے مالیت کی ایک دو منزلہ عمارت کو بھی قانون کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ نے بتایا کہ ضلع میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کی خلاف ورزی پر دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وی پی این کا غلط استعمال ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے اس پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔دہشت گردی کے محاذ پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف دیگر سیکورٹی فورسز کے اشتراک سے مسلسل آپریشن جاری ہیں، جبکہ مویشی اسمگلنگ کے خلاف بھی پولیس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں تاکہ ضلع میں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھا جا سکے۔

ادھر نئے سال کی آمد کے پیش نظر ضلع کے تمام سیاحتی مقامات پر اضافی سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ بھیڑ والے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور ٹریفک و سیکورٹی قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ نئے سال کی تقریبات پُرامن ماحول میں انجام پا سکیں۔ایس ایس پی نے واضح کیا کہ ڈوڈہ پولیس منشیات، دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande