ایم پی کے میہر میں عقیدت مندوں کی گاڑی کنٹینر سے ٹکرائی، چار ہلاک، 12 زخمی
میہر، 30 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے میہر ضلع میں دیہات (نادن) تھانہ حلقہ کے تحت قومی شاہراہ-30 پر گرام تلورا کے پاس پیر کی رات عقیدت مندوں کی جیپ سامنے جا رہے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں جیپ سوار 4 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 12 لوگ
حادثے کا شکار گاڑی


میہر، 30 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے میہر ضلع میں دیہات (نادن) تھانہ حلقہ کے تحت قومی شاہراہ-30 پر گرام تلورا کے پاس پیر کی رات عقیدت مندوں کی جیپ سامنے جا رہے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں جیپ سوار 4 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 12 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ جانکاری کے مطابق جیپ میں قریب 20 لوگ سوار تھے اور سبھی کٹنی کے این کے جے پکریا سے پریاگ راج (اتر پردیش) میں 4 جنوری سے شروع ہو رہے ماگھ میلے میں شامل ہونے کے لیے جا رہے تھے۔ سبھی کو سنگم میں اسنان کرنا تھا۔ اسی دوران گرام تلورا کے پاس ہائی وے پر ان کی جیپ گاڑی آگے چل رہے کنٹینر میں پیچھے سے گھس گئی۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے میہر سول اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے 2 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ وہیں، ایک کی راستے میں موت ہو گئی، جبکہ ایک دیگر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ فی الحال اسپتال میں سنگین طور پر زخمی 12 لوگوں کا علاج جاری ہے۔ حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں دھونگا پٹیل (50) اور ٹریکس جیپ ڈرائیور جتیندر پیاسی (24) کی موقع پر موت ہو گئی۔ ایک خاتون کو کٹنی ریفر کیا گیا تھا، جس نے راستے میں دم توڑ دیا، جبکہ ایک دیگر خاتون نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ فی الحال دونوں مہلوکین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ سول اسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر جتیندر تیواری نے بتایا کہ 12 لوگ زخمی ہیں، جن کا علاج میہر سول اسپتال اور ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔ زخمیوں میں جگدیش پٹیل، رام سہائے پٹیل، رام پرتاپ پٹیل، مینگو بھائی پٹیل، شیام سندر پٹیل، اوم پٹیل، کرشنا پٹیل، ستیہ پرکاش پٹیل، ستیہ بھان پٹیل، سنت لال پٹیل، ستیم پٹیل اور رام پرتا پٹیل شامل ہیں۔ دیہات تھانہ انچارج رینو مشرا نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ میں حادثے کا سبب تیز رفتار اور لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ اس واقعے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہے، جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande