
نوئیڈا، 29 دسمبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ علاقے میں رہنے والے ایک شخص نے کل رات اپنی بیوی کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج وجے کمار گوتم نے بتایا کہ بسرکھ تھانہ علاقہ کے سرسوتی کنج کے رہنے والے جوگندر پال کے 35 سالہ بیٹے انل نے کل رات اپنی بیوی 32 سالہ انیتا کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس واقعے میں اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوی کی موت کے بعد جوگندر نے بھی اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو آج صبح اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ پر معائنہ کے لیے بلایا گیا ہے۔ متوفی کے لواحقین کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا کہ متوفی ایک ماہ سے سرسوتی کنج میں اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ انل سوسائٹی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا، جب کہ اس کی بیوی انیتا گھر کی صفائی کا کام کرتی تھی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی