ممبئی کیلئے لڑیں گے، چاہے جان کیوں نہ چلی جائے:سنجے راوت
ممبئی کیلئے لڑیں گے، چاہے جان کیوں نہ چلی جائے:سنجے راوت ممبئی ، 29 دسمبر(ہ س)۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ ممبئی کو بچانا پارٹی کا واحد ایجنڈا ہے اور اس جدوجہد کیلئے جان
MAHA ELECTION UBT SANJAY RAUT STATEMENT


ممبئی کیلئے لڑیں گے، چاہے جان کیوں نہ چلی جائے:سنجے راوت

ممبئی

، 29 دسمبر(ہ س)۔

شیو سینا

(یو بی ٹی) کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ ممبئی کو

بچانا پارٹی کا واحد ایجنڈا ہے اور اس جدوجہد کیلئے جان کی قربانی بھی دینی پڑی تو

پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست

کی موجودہ حکومت ممبئی کا سودا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور منصوبہ یہ ہے کہ شہر کو

صنعت کار گوتم اڈانی کے حوالے کر دیا جائے۔ ’’ہم اسے روکنے کیلئے میدان میں ہیں

اور یہ لڑائی ہم ہر حال میں جاری رکھیں گے‘‘، انہوں نے کہا۔

راوت نے

دعویٰ کیا کہ شرد چندر پوار اور اڈانی کے درمیان ذاتی تعلقات اپنی جگہ، مگر این سی

پی (شرد گروپ) کے کارکن شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

بائیں بازو کی جماعتیں، شےتکاری کامگار پارٹی اور کانگریس بھی ممبئی کی حفاظت کے

اس موقف کی حمایت کر رہی ہیں۔ ایم این

ایس اتحاد پر ممکنہ ناراضی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اشتراک کے وقت

کارکنوں میں مایوسی ہونا عام بات ہے، لیکن ’’ہماری پارٹی میں کسی نے کھل کر بغاوت

نہیں کی‘‘۔ ان کے مطابق شندے دھڑے میں ٹھانے اور ممبئی میں کارکن سڑکوں پر ناراضی

جتاتے دکھائی دیے، مگر یو بی ٹی میں صورتحال مختلف ہے۔

کانگریس

اور ونجت بہوجن اگاڑی کے اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ یہ اتحاد محاذ کا

حصہ نہ ہونے کے باوجود بی جے پی کے اثر کو محدود کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے این

سی پی (شرد گروپ) کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’زیادہ تر سیٹیں

ہم نے ان کے حوالے کر دیں، باقی جو نشستیں ایم این ایس کے پاس ہیں، اس پر سیدھی

بات راج ٹھاکرے سے ہو گی‘‘۔ راوت نے کہا کہ ہماری جانب سے معاملہ طے ہو چکا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande