انڈونیشیا : نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 افراد ہلاک
جکارتہ،29دسمبر(ہ س)۔ایک مقامی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں بزرگ افراد کے ایک نرسنگ ہوم میں آتش زدگی سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ شہر کی فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ جمی روٹینسولو نے بتایا کہ
انڈونیشیا : نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 افراد ہلاک


جکارتہ،29دسمبر(ہ س)۔ایک مقامی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں بزرگ افراد کے ایک نرسنگ ہوم میں آتش زدگی سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ شہر کی فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ جمی روٹینسولو نے بتایا کہ آگ بجھانے والے امدادی کارکنان کو اتوار کی رات 8:31 بجے شمالی سولاویسی کے صوبائی دارالحکومت مناڈو کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، وہاں 16 اموات ہوئیں جبکہ تین (لوگ) جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی متاثرین کی لاشیں ان کے کمروں کے اندر سے ملیں اور شام کو جب آگ لگی تو کئی بزرگ رہائشی اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکام 12 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی نشریاتی ادارے میٹرو ٹی وی کی نشر کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آگ نے نرسنگ ہوم کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ مقامی لوگوں نے ایک بزرگ شخص کو باہر نکالنے میں مدد کی۔سترہ ہزار سے زیادہ جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی ایشیائی جزیرہ نما انڈونیشیا میں مہلک آتشزدگی ایک معمول کی بات ہے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں رواں ماہ ایک سات منزلہ دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ملک کے مشرق میں 2023 میں ایک نِکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande