امت شاہ نے آسام تحریک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
گوہاٹی، 29 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز گوہاٹی کے شہداءمیموریل ایریا میں آسام تحریک کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداءمیموریل ایریا ان لوگوں کی شدید حب
امت شاہ نے آسام تحریک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا


گوہاٹی، 29 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز گوہاٹی کے شہداءمیموریل ایریا میں آسام تحریک کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداءمیموریل ایریا ان لوگوں کی شدید حب الوطنی کی علامت ہے جنہوں نے آسام تحریک میں اپنی جانیں قربان کیں۔

امت شاہ نے کہا کہ یہ یادگار آنے والی نسلوں کو قوم کے لیے وقف زندگی گزارنے اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ انہوں نے شہدائ کی قربانیوں اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام تحریک کے شہیدوں نے جس عزم اور حوصلے کے ساتھ ملک اور سماج کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے شہداءکی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے تئیں اپنے گہرے احترام کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande