ویمنس پولی ٹیکنک میں دفتری عملہ کے لئے تربیتی پروگرام منعقد
علی گرھ, 28 دسمبر (ہ س)۔ ویمنس پولی ٹیکنک نے اپنے غیر تدریسی عملے کے لیے کمپیوٹر سسٹمز اینڈ سپورٹ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا جس کا مقصد ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، تکنیکی خرابیوں کے حل کی مہارت میں بہتری لانا اور انتظامی و تع
ویمنس پالی ٹیکنک


علی گرھ, 28 دسمبر (ہ س)۔ ویمنس پولی ٹیکنک نے اپنے غیر تدریسی عملے کے لیے کمپیوٹر سسٹمز اینڈ سپورٹ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا جس کا مقصد ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، تکنیکی خرابیوں کے حل کی مہارت میں بہتری لانا اور انتظامی و تعلیمی معاون خدمات میں روزمرہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔

آٹومیشن لیب میں منعقدہ اس پروگرام میں ضروری آئی ٹی امور کی عملی تربیت دی گئی، جن میں معمول کے سسٹم ہینڈلنگ، دفتری آلات کے انتظام اور موجودہ تعلیمی عمل میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل تھے۔ شرکاء کو انٹرنیٹ سیکیورٹی، کنیکٹیوٹی مینجمنٹ، ٹربل شوٹنگ، سمرتھ پورٹل کے استعمال، پروجیکٹر انٹرفیس اور ڈسپلے سیٹنگز، کمپیوٹر ز کے مبادیات کی سمجھ، یو ایس بی کی شناخت، پاور سپلائی کی جانچ، پرنٹر کی تنصیب و آپریشن، اور دفتری آڈیو ویژول آلات جیسے ایمپلی فائرز اور کیمرہ کنکشن کے استعمال کی تربیت دی گئی۔

تربیتی سیشن کی قیادت مسٹر ناظم داد خان، مسٹر نتن پچوری اور مسز صبا عروج نے کی۔ پروگرام کو عمرہ مریم نے مربوط کیا۔ اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ویمنس پولی ٹیکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے کہا کہ صلاحیت سازی کا آغاز اپنی افرادی قوت کو بااختیار بنانے سے ہوتا ہے اور یہ پروگرام اے ایم یو کی ڈیجیٹل تیاری اور بہترین کارکردگی کے ادارہ جاتی وژن کے مطابق ہے اور آئندہ بھی اس نوعیت کے صلاحیت سازی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande