ممبئی میں آگ لگنے سے ایک خاتون ہلاک، دو شدید زخمی
ممبئی ، 28 دسمبر(ہ س)۔ ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں اتوار کے روز آتشزدگی کے دو واقعات پیش آئے، جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔ پہلے واقعے میں اندھیری ایسٹ کے رامابائی امبیڈکر نگر کی ایک جھونپڑی نما رہائش گاہ میں زوردار
MAHA FIRE MUMBAI INCIDENTS


ممبئی

، 28 دسمبر(ہ س)۔

ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں اتوار کے روز آتشزدگی

کے دو واقعات پیش آئے، جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔ پہلے واقعے میں اندھیری ایسٹ

کے رامابائی امبیڈکر نگر کی ایک جھونپڑی نما رہائش گاہ میں زوردار آگ بھڑک اٹھی جس

کے نتیجے میں وینیتا بھوئٹے نامی خاتون بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ اسپتال

ذرائع کے مطابق ان کے جسم پر 95 تا 98 فیصد تک جلنے کے نشانات تھے۔ حادثے میں نامدیو

کاشیناتھ ساکپال (75) اور لکشمی نامدیو ساکپال (70) بھی بری طرح متاثر ہوئے جنہیں

کستورا اسپتال میں داخل کر کے آکسیجن سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسرا

واقعہ سینٹاکروز ایسٹ کے امجین چیمبرز نامی چھ منزلہ تجارتی عمارت میں پیش آیا

جہاں دوپہر تقریباً 2:30 بجے الیکٹریکل وائرنگ میں خرابی سے آگ لگ گئی۔ شعلوں نے

دفتر کے کاغذات، فرنیچر اور آلات کو نقصان پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی یا

ہلاک نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اور واٹر ٹینکر موقع پر پہنچے اور کئی

گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ کو مکمل طور پر بجھا لیا گیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande