
ممبئی
، 28 دسمبر(ہ س)۔
کلنبولی میں پیش آئے دلخراش واقعہ میں چھ سالہ
بچی کے قتل کے الزام میں اس کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ
خاتون نے 23 دسمبر کو اپنی بیٹی کو اسپتال پہنچا کر بتایا تھا کہ بچی اچانک بیہوش
ہو گئی، مگر اسپتال میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کلنبولی
پولیس نے معاملہ درج کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا۔
پوسٹ
مارٹم رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا کہ بچی کی موت گھٹن کے باعث ہوئی ہے، جس کے بعد
معاملہ قتل میں تبدیل کر کے تفتیش تیز کی گئی۔ پولیس نے جب خاتون سے بازپرس کی تو
اس نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی کیونکہ وہ بیٹا
پیدا ہونے کی خواہشمند تھی اور بچی کی بول چال و سیکھنے کی رفتار اسے ناراضی کا
باعث لگتی تھی۔ مزید پتہ چلا کہ خاتون کچھ عرصے سے ڈپریشن کے علاج سے گزر رہی تھی۔
پولیس نے اسے گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی
تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے