
پٹنہ، 28 دسمبر (ہ س)۔ بہار میں ہفتہ کی دیر رات ہواڑہ-پٹنہ-دہلی مین ریلوے لائن پر سمتلالہ اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ کئی ڈبے پل سے یچے بدوا ندی میں گر گئے اور ایک درجن ڈبے آپس میں ٹکرا کر ٹاؤن لائن میں پر آگئی۔
اس کی وجہ سے رات 11:30 بجے سے اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں پر ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔ کئی ایکسپریس ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر رکی رہی۔ اس راستے سے گزرنے والی تقریباً دو درجن ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے آمدورفت میں خلل پڑنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
مال گاڑی اپ لائن پر جسدیہ سے جھاجھا جا رہی تھی۔ اچانک سیمنٹ سے لدی مال گاڑی تلوا بازار ہالٹ کے قریب پل نمبر 676 پر پٹری سے اتر گئی۔ تمام ویگنیں پل پر ہی رہیں، اور انجن تقریباً 400 میٹر آگے تلوا بازار ہالٹ کے قریب رک گیا۔
ٹرین کے ڈرائیور اور گارڈ نے فوری طور پر سمتلالہ اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی۔ سمتلالہ اسٹیشن منیجر اکھلیش کمار، آر پی ایف او پی انچارج روی کمار، پی ڈبلیو آئی رندھیر کمار موقع پر پہنچے۔
آسنسول ریلوے ڈویژن کے پی آر او نے بتایا کہ ٹیم آسنسول سے روانہ ہوگئی ہے۔
مال گاڑی میں کل 42 بوگیاں تھیں جن میں سے صرف 23 بوگیاں ہی ٹریک پر ہیں۔ ٹرین میں دو انجن تھے جو تلوا بازار ہالٹ میں محفوظ ہیں۔ مال گاڑی کا ڈرائیور کملیش کمار اور گارڈ منیش کمار پاسوان ہے۔ مال گاڑی سیمنٹ سے لدی ہوئی تھی اور آسنسول سے سیتامڑھی جارہی تھی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan