سٹی گرلز ہائی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبات کے لیے کاؤنسلنگ سیشن کا اہتمام
علی گڑھ, 28 دسمبر (ہ س)اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے جماعت دہم کی طالبات کے لیے ایک کاؤسلنگ سیشن منعقد کیا، جو تناؤ کے بندوبست کے امور پر مرکوز تھا۔ اس سیشن کی قیادت شعبہ نفسیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نشید امتیاز نے کی، جنہوں نے نفسیاتی صحت
سٹی گرلس ہائی اسکول


علی گڑھ, 28 دسمبر (ہ س)اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول نے جماعت دہم کی طالبات کے لیے ایک کاؤسلنگ سیشن منعقد کیا، جو تناؤ کے بندوبست کے امور پر مرکوز تھا۔ اس سیشن کی قیادت شعبہ نفسیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نشید امتیاز نے کی، جنہوں نے نفسیاتی صحت، تعلیمی تیاری اور جذباتی استحکام کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔

طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز نے کہا کہ امتحانی برس کے دوران درپیش چیلنجز اور دباؤ فطری ہوتے ہیں، تاہم متوازن سوچ اور خود اعتمادی کے ذریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی مسئلہ اسی وقت مسئلہ بنتا ہے جب ہم اسے اپنے خیالات پر غالب آنے دیتے ہیں۔ خود احتسابی، قبولیت اور اعتماد زیادہ تر مشکلات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

منفی توجہ ہٹانے والی چیزوں سے بچنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے طالبات کو سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے پرہیز کرنے اور اس کے بجائے نظم و ضبط، یادداشت کو مضبوط بنانے، مثبت سوچ اور خود پر یقین جیسی عادات اور رویے اپنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ’کائزن‘ کے تصور سے بھی روشناس کرایا، جو ایک جاپانی اصطلاح ہے اور ہر دن خود کو بہتر بنانے کے عمل کی علامت ہے۔ اس تصور کے ذریعے انہوں نے طالبات کو مسلسل خود احتسابی اور خود کو بہتر بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طالبات کو مطالعہ کی منصوبہ بندی، سبق کو دوہرانے اور مثبت طرزِ فکر برقرار رکھنے کی تلقین کی۔اسکول کے پرنسپل مسٹر محمد جاوید اختر نے اس سیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے کاؤنسلنگ پروگرام ذہنی، جذباتی اور تعلیمی نشوونما کے لیے حوصلہ افزا ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انٹرایکٹیو سیشن بھی ہوا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande